ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے پر رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
عامرلیاقت حسین نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ڈراما ختم ہونے کے بعد کہنا چاہتا ہوں کہ وزیراعظم نے جو کچھ کیا ثابت ہوگیاکہ اپوزیشن جو کچھ کررہی تھی درست کررہی تھی۔
عامرلیاقت حسین نے مزید لکھا کہ وہ تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتے ہیں۔آئین سے کس نے انحراف کیا اور منحرف کون ہے؟ اسکا فیصلہ عدالت کرے گی۔
رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے مزید لکھاکہ افسوس اس بات کا ہے کہ جنرل قمرباجوہ کو ہٹانے کے لیے یہ کھیل کھیلا گیا ہے۔