پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج 200 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 7 ڈالر بڑھ گئی ہے جسکے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھے جارہے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں200 روپے کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 14 ہزار 600 روپے ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کے بھاؤ میں بھی 172 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونا ایک لاکھ 83 ہزار 985 روپے کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونا 2012 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔