Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

عالمی ادارے پاکستان جیسے موسمیاتی آفات سے متاثرہ ممالک کی امداد کو ترجیح دیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان جیسے موسمیاتی آفات سے متاثرہ ممالک کی امداد کو ترجیح دیں۔

اسلام آباد میں سیلاب 2022 پر ہونے والی اسلامک ریلیف نیشنل کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے شرکت کی اور پاکستان کو درپیش موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مستقبل میں موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات سے بچنے کیلئے اہم فیصلے کرنا ہوں گے، حالیہ سیلاب سے پاکستان میں فصلوں، مال مویشی اور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔

پاکستان جیسا ترقی پذیر ملک ایسے نقصانات کا متحمل نہیں ہو سکتا، مشکل وقت میں دوست ممالک نے بھرپور مدد کی۔ ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے معاملہ سے نمٹنے کیلئے ٹھوس تجاویز دینا ہوں گی اور پھر ان پر من و عن عمل کیا جائے۔

زیراعظم نے کہا کہ ہمیں اپنے پائوں پر کھڑے ہونے کی ضرورت ہے، پاکستان کے مفاد میں منصوبے بنانے اور سخت محنت کی ضرورت ہے، ایسی قدرتی آفات دوسرے ممالک میں بھی آتی ہیں، پاکستان موسمیاتی صورتحال سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔

ہماری طرح ان ممالک میں اپنی غلطیوں سے نقصان نہیں ہوتا، ہمیں چیلنج کو قبول اور وقت ضائع نہیں کرنا چاہئے، اپنی قوم اور نوجوان نسل کو ایسی قدرتی آفات کے نقصانات سے بچانا چاہئے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان جیسے موسمیاتی آفات سے متاثرہ ممالک کی امداد کو ترجیح دیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے قوم کو درپیش چیلنجز اور ایک لچکدار پاکستان کی تعمیر کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تباہی کی وجہ سے پاکستان کو 30 بلین ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اس سانحہ سے ملک کے غریب ترین علاقوں پر اس کے تباہ کن اثرات کی وجہ سے مزید بڑھ گیا اور انہیں مزید غربت کی طرف دھکیل دیا، غذائیت کے بحران کا سامنا کرنے والے بچوں سمیت کمزور آبادیوں کو اب انتہائی غذائیت کے خطرے کا سامنا ہے۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts