عالمی ادارہ صحت کا منکی پاکس کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دینے کا اعلان

عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کے پھیلاؤ کو عالمی ایمرجنسی کا درجہ دے دیا ہے جس کی وجہ دنیا میں اس نایاب وائرل انفیکشن کے بڑھتے ہوئے کیسز بتائے جا رہے ہیں۔ یہ فیصلہ اس وائرس پر ڈبلیو ایچ او کی ایمرجنسی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے بعد لیا گیا۔

ڈبلیو ایچ اور کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے کہا کہ دنیا کے 75 ممالک میں اب تک منکی پاکس کے 16 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جبکہ اس سے 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی صحت ایجنسی کی ہنگامی کمیٹی میں خدمات انجام دینے والے ماہرین کے درمیان منکی پاکس کو عالمی ایمرجنسی قرار دینے پر اتفاق رائے نہیں تھا۔ یہ پہلا موقع تھا جب اقوام متحدہ کے ادارہ صحت کے سربراہ نے اس طرح کی کارروائی کی ہے۔

ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ اقوام متحدہ کی صحت ایجنسی کی ہنگامی کمیٹی اس بات پر اتفاق رائے تک پہنچنے میں ناکام رہی کہ آیا منکی پاکس کو عالمی ایمرجنسی قرار دیا جائے یا نہیں، تاہم یہ وبا پوری دنیا میں تیزی سے پھیل چکی ہے اور میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا جائے۔

ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ عالمی ایمرجنسی کا مقصد اس وباء کے خلاف پیشگی ویکسینز، علاج کے لیے اشتراکی فنڈز اور عالمی کوششوں کو غیر مقفل کرنا ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت دو ہی بیماریوں کو ہیتلھ ایمرجنسی قرار دیا گیا ہے، جن میں کورونا وبا اور پولیو شامل ہیں۔

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts