عالمگیرخان کا وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج اور دھرنا دینے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے عالمگیرخان کے شیرشاہ سانحہ کے خلاف آواز بلند کردی۔ عالمگیرخان وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کیلئے پہنچ گئے۔ عالمگیر خان کا کہنا ہے کہ مناسب صفائی نہ ہونے کے باعث نالے ٹائم بم بن چکے ہیں۔

 

عالمگیرخان سانحہ شیر شاہ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ وزیر اعلی ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عالمگیر خان نے بتایا کہ وہ بحثیت شہری اور ایک مظلوم کی حیثیت سے وزیراعلی ہاؤس آئے ہیں۔ انکا مقصد سیاست کرنا نہیں ہے۔ سیاست کرنی ہوتی تو فکس اٹ اور پی ٹی آئی کو ساتھ لے کر آتے۔

 

عالمگیرخان کا کہناتھا کہ وہ پانچ سال سے بول رہے ہیں کہ گٹر کے ڈھکن لگائے جائیں ، نالوں کی صفائی کی جائے لیکن سندھ حکومت نے نالوں کی صفائی نہیں کی جسکے باعث نالے ٹائم بم بن چکے ہیں۔

 

شہر کے نالوں میں دھماکوں کا سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے۔ انکا مطالبہ ہے کہ کراچی کے نالوں کی صفائی کی جائے۔ اگر انکے مطالبات پر سنجیدگی دکھائی گئی تو ہم چپ ہوجائیں گے ورنہ شور مچائیں گے۔ عالمگیر خان کا کہنا تھاکہ 17 مزید خاندان بھی نالے میں ہونے والے دھماکہ سے متاثر ہیں اگر مطالبات نہ مانے گئے تو تمام متاثرین کے ساتھ وزیراعلی ہاؤس آکر یہاں دھرنا دے دیں گے۔

 

واضح رہے گزشتہ ماہ شیرشاہ میں زیرزمین گزرنے والے سیوریج کے بند نالے میں دھماکہ ہوا تھا جس میں عالمگیرخان کے والد دلاور خان بھی جاں بحق ہوگئے تھے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts