عازمین حج کو کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن و لگیج کلیئرنس کی منصوبہ بندی، سعودی وفد کراچی ایئرپورٹ کا دورہ کرے گا

عازمین حج کی جدہ ایئرپورٹ کے بجائے کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن و لگیج کلیئرنس کے معاملے پر سعودی وفد کراچی ایئرپورٹ کا دورہ کرے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت اعلیٰ سعودی وفد 26 فروری کو کراچی ایئرپورٹ کا دورہ کرے گا، پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی بھی وفد کے ہمراہ ہوں گے۔

سعودی وفد سی اے اے، ایف آئی اے امیگریشن، کسٹمز، اے ایس ایف، اے این ایف حکام سے بھی ملاقات کرے گا۔ وفد کی جانب سے پراجیکٹ کے تحت کراچی ایئرپورٹ پر مختص ایریا سمیت دیگر اقدامات کے حوالے سے سروے بھی کیا جائے گا۔

سعودی وفد کی رپورٹ کے بعد رواں برس عازمین حج کی مقامی طور پر ممکنہ امیگریشن کلیئرنس کا آغاز ہوگا۔ واضح رہے کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد ایئرپورٹ پر عازمین کی امیگریشن کلیئرنس کا آغاز کیا جاچکا ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts