طوبیٰ بڑی بہن ہیں، انکی واپسی سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، سیدہ دانیہ شاہ

عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ نے طوبیٰ کی واپسی کے متعلق اہم بیان جاری کیا ہے۔ سیدہ دانیہ کا کہنا ہے کہ انہیں سیدہ طوبیٰ کی گھر واپسی پر کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ طوبیٰ کو میں بڑی بہن سمجھتی ہوں کیونکہ میرے شوہر کی خوشی میں ہی میری خوشی ہے۔


انٹرویو کے دوران عامر لیاقت  نے انکشاف کیا کہ طوبیٰ سے انکی شادی ختم نہیں ہوئی وہ ابھی بھی میری بیوی ہیں کیونکہ میں نے انہیں طلاق نہیں دی ہے اور نہ ہی میں خلع کے لئے کورٹ گیا ہوں۔ 


عامرلیاقت کا کہنا تھاکہ وہ آج بھی طوبٰی کی عزت کرتے ہیں، طوبیٰ اگر کہیں اور شادی کرتی ہیں تو یہ غلط ہوگا کیونکہ خلع کے لئے دونوں جانب سے رضامندی ہونا ضروری ہوتی ہے۔


عامر لیاقت نے طوبیٰ کے لئے انٹرویو کے دوران پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی سکون سے گزاریں، نوکری کریں اور جو کرنا چاہیں کریں لیکن دائرہ اسلام سے باہر نہ نکلیں۔


 انہوں نے کہا ہے کہ طوبیٰ اگر واپس آنا چاہتی ہیں تو ضرور آئیں لیکن اب دانیہ بھی میری زندگی سے میں موجود ہے اور وہ ہمیشہ رہیگیں۔


دانیہ کے متعلق بات کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ میں شوبز میں ہر جگہ دانیہ کو ساتھ لے کر جاؤں گا، اسکے علاوہ ٹرانشمیشن اور ڈراموں میں بھی انہیں لاؤں گا۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts