Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ضمنی انتخابات، کراچی میں پولنگ کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا، آئی جی سندھ

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کراچی کے دو حلقوں این اے 237 اور این اے 239 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پولنگ کے مرحلے کو پرامن قرار دیا ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ملیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں صبح سے پولنگ کا عمل جاری رہا اور اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر پولیس اور رینجرز کام کررہی ہے۔ ضمنی انتخابات کے حوالے سے تمام تر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ خود لے رہا ہوں۔

واضح رہے کراچی میں آج قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 237 اور این اے 239 میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ ہوئی۔ اس وقت ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

دونوں حلقے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کے مستعفٰی ہونے کے باعث خالی ہوئے تھے۔ دونوں حلقوں پر پی ٹی آئی کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن لڑا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts