جمعیت علماء اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کو پیپلز پارٹی کا جیالا قرار دیتے ہوئے فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پیر کی شام کو جاری بیان میں مولانا راشد محمود سومرو نے کہاہے کہ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ سابقہ حکومت کے پیرول پر معلوم ہوتے ہیں۔
الیکشن کمشنر سندھ سابقہ حکومت کیلئے راہیں ہموار کرنے میں مصروف ہیں۔ الیکشن کمشنر سندھ کی غیرجانبداری مشکوک ہوچکی ہےاعر صوبائی الیکشن کمشنر کو فی الفور تبدیل کیا جائے۔
الیکشن کمشنر فریق بن چکا ہے سسٹم آج بھی چل رہاہے۔ سندھ عوام پر سندھ کے عوام کا حق ہے کسی خاص جماعت کی جاگیر نہیں ۔