کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ساتوں صنعتی علاقوں سے تعلق رکھنے والے صنعتکاروں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گیس بحران کے خاتمے کے لئے بہتر گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے دی۔
صنعتکاروں کا کہنا تھا کہ بہتر گھنٹے میں صنعتوں میں گیس کا مسئلہ حل نہ ہوا تو احتجاج کریں گے اور مسئلہ حل ہونے تک ایس ایس جی سی ہیڈ آفس پر دھرنا دیا جا ئے گا۔
صنعتکاروں کا کہنا تھاکہ سندھ کی ایک سو ساٹھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس پنجاب کو دی جارہی ہے ۔ بلوچستان کی ساری گیس وفاق لے جاتا ہے ۔ہماری انڈسٹری کو چار سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس درکار ہے جبکہ تین سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے۔
68 روز سے انڈسٹری بند پڑی ہے، ایکسپورٹ کی مد میں یومیہ 22 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی گیس پیدوار ارسٹھ فیصد ہےاور ہمیں آر ایل این جی دینے کی بات کی جارہی ہے ۔جب ہمارا صوبہ گیس پیدا کررہا ہے تو ہم مہنگی درآمدی گیس کیوں لیں ۔