کراچی کے علاقے صدر میں نامعلوم ملزمان جیولر کی دکان سے 50 تولے سونا اور 30 لاکھ روپے نقد لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق صدر کے علاقے میں شاہراہ عراق پر جیولر کی دکان میں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔
بدھ کے روز ہونے والی ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آئی ہے جس میں 3 مسلح ملزمان کو لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان اسلحے کے زور پر 50 تولے سونے کے زیورات اور لاکھوں روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
لوٹی جانے والی رقم میں 17 لاکھ روپے اور 19 لاکھ روپے مالیت کے امریکی ڈالرز، ریال اور درہم شامل ہیں۔ واقعہ کا مقدمہ سونے کی دکان کے مالک شیخ وسیم کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے اور پولیس نے واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہے۔