نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران کابینہ سے حلف لیا۔
ایوان صدر میں 18 وزراء سے عہدوں کا حلف لیا گیا، کابینہ میں 7 معاون خصوصی بھی شامل کئے جائیں گے۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
حمد عرفان اسلم وزیر قانون، ڈاکٹر عمر سیف وفاقی وزیر آئی ٹی، شاہد اشرف تارڑ وزیر مواصلات، لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر وزیر دفاع، شمشاد اختر وزیر خزانہ، سرفراز بگٹی وزیر داخلہ ہوں گے۔
ڈاکٹر ندیم جان وزیر صحت، عتیق احمد وزیر مذہبی امور، جلیل عباس جیلانی وزیر خارجہ، مرتضیٰ سولنگی وزیر اطلاعات، جمال شاہ وزیر ثقافت ہوں گے۔ مدد علی سندھی، خلیل جارج، محمد سمیع سعید بھی بطور وفاقی وزیر کابینہ میں شامل ہیں۔