Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

صدر مملکت نے کہا تو سندھ میں گورنرراج لگانا پڑے گا، گورنرسندھ عمران اسماعیل

وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک جمع کرانے کے بعد ملک بھر میں سیاسی پارہ عروج پر ہے۔ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہونے کے باعث صوبہ میں گورنر راج لگانے کی بھی خبریں بھی گرم ہیں۔

 

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے گورنر راج لگانے سے متعلق خود وضاحت کردی۔ گورنرسندھ عمران اسماعیل نے صدر پاکستان کی جانب سے سفارش آنے پر گورنر راج لگانے کا عندیہ دے دیا۔

 

یوم پاکستان کے موقع پر بھی رہنماؤں کی جانب سے سیاسی بیان بازی جاری ہے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ گورنر سندھ عمران اسماعیل  نے کراچی میں بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے مزار پر حاضری دی۔

 

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران اسماعیل نے کہا کہ صوبے میں گورنر راج کے حوالے سے ایسی کوئی صورتِ حال نہیں ہے۔ لیکن اگر صدر پاکستان نے کہا تو انہیں صوبے میں گورنر راج لگانا ہوگا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ ہم قائدِ اعظم رحمۃ اللّٰہ علیہ کے بتائے ہوئے اصولوں پر ملک چلانا چاہتے ہیں۔

 

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمارا ملک کافی مشکلات سے گزرا ہے اور اب بھی مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے، جن کے ساتھ بھارتی ظلم اور بربریت جاری ہے، ہم مل کر اپنی سرحدوں اور آئین کا تحفظ کریں گے۔

  

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ گورنر صاحب نے درست کہا ہے کہ اگلا سال گزشتہ سال سے بہتر ہو گا، ایم کیو ایم نے کچھ مطالبات رکھے ہیں، ان پرہمیں اعتراض نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے معاملے پر سندھ کی دیگر جماعتوں نے ہم سے تعاون نہیں کیا، ہم نے بلدیاتی قانون پر بہت سی تجاویز مانی ہیں۔

 

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلدیاتی قانون نئی تجاویز کے ساتھ اسمبلی میں پیش ہوا اور کمیٹی کے پاس ہے، کمیٹی میں تمام جماعتوں کے اراکین موجود ہیں۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts