Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

صدر مملکت نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دے دی

صدر مملکت عارف علوی نے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دے دی۔ قاضی فائز عیسٰی چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی ریٹائرمنٹ کے بعد عہدہ سنبھالیں گے۔

  چیف جسٹس عمر عطا بندیال آئین کے آرٹیکل 179 کے تحت 16 ستمبر 2023 کو ریٹائر ہوں گے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ  تعیناتی کا اطلاق17 ستمبر 2023 سے جسٹس عمرعطا بندیال کی ریٹائرمنٹ سے ہوگا۔

صدر مملکت نے چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے 3 کے تحت کی ہے۔ صدر مملکت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ  سے17 ستمبر  2023 کو عہدے کا حلف لیں گے۔

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 2 ماہ پہلے ہی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے چیف جسٹس بننےکی منظوری دی ہے۔ 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts