صدر مملکت عارف علوی کے عہدے کی آئینی مدت آج مکمل ہوجائے گی، نئے صدر کے انتخاب تک ذمہ داریاں جاری رکھے جانے کا امکان

صدر مملکت عارف علوی کے عہدہ صدارت کی مدت آج مکمل ہوگئی۔ عارف علوی کی جانب سے نئے صدر کے انتخاب تک فرائض کی انجام دہی جاری رکھے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کے عہدہ صدارت کی مدت آج رات 12 بجے مکمل ہوجائے گی۔ عارف علوی نے 9ستمبر 2018 کوصدارتی منصب سنبھالا تھا۔

عارف علوی نئے صدر کےانتخاب تک فرائض کی انجام دہی جاری رکھیں گے، صدر مملکت نے گزشتہ ہفتے نئے صدر کے انتخاب تک فرائض اداکرنےپر رضامندی ظاہر کی تھی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی لاہور کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اور آج صدر مملکت عارف علوی معمول کے فرائص انجام دیں گے۔ گذشتہ روز سابق وفاقی وزیرمحمد علی درانی نے بھی ان سے طویل ملاقات کی تھی۔

واضح رہے پاکستان میں صدر کا انتخاب براہ راست ووٹ کے ذریعے نہیں ہوتا بلکہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کے ذریعے ہوتا ہے۔

اس وقت صرف ایوانِ بالا یعنی سینیٹ کام کر رہا ہے، جب کہ قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیاں اپنی اپنی مدت ختم ہونے کے بعد غیر فعال ہیں۔ نامکمل الیکٹورل کالج کی صورت میں، آئین کے مطابق، سبکدوش ہونے والا صدر اپنے جانشین کے انتخاب تک خدمات انجام دیتا رہتا ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts