صحافی اطہرمتین کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار، کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس کے چیف ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے صحافی اطہر متین کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 

 

کراچی پولیس چیف غلام بنی میمن نے سماء ٹی وی سے منسلک صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث مرکزی اشرف بروہی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کو سندھ بلوچستان سرحد سے حراست میں لیا گیا۔

 

 

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے اور اس سلسلے میں مزید تفصیلات جلد میڈیا سے شیئر کی جائیں گی۔

 

دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے بھی صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اشرف بروہی کو سندھ پولیس نے گرفتار کیا۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ اطہر متین کے قاتل کو قانون کے مطابق سزا دلائی جائے گی

 

واضح رہے سماء ٹی وی کے صحافی اطہر متین کو چند روز قبل واردات کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ اطہرمتین نے ایک شہری کو لٹنے سے بچانے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی گاڑؑی ڈاکوؤں کی بائیک پر ماردی تھی لیکن ڈاکوؤں نے واپس اٹھتے ہوئے فوراً ہی فائرنگ کردی تھی جسکے نتیجے میں اطہر متین جاں بحق ہوگئے تھے۔

 

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts