صحافی اطہرمتین کے قتل میں ملوث دوسرا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی میں سینئر صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث دوسرا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ ہلاک ملزم انور بروہی تیرہ مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔


میڈیا رپورٹ کے ایس ایس پی قمبر شہداد کوٹ بشیر بروہی کا کہنا ہے کہ پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئے پہنچی تو ملزم نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم انور بروہی مارا گیا۔ ہلاک ملزم چوری اور ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا۔


ملزم کے ساتھی اشرف بروہی کو پولیس نے پاک ایران بارڈر سے گرفتار کیا تھا۔  کراچی نارتھ ناظم آباد میں دوران ڈکیتی ملزمان کی فائرنگ سے سینئر صحافی اطہر متین شہید ہو گئے تھے۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts