شہر قاٸد کی مشہور اور مصروف ترین سڑک جہانگیر روڈ بدحالی کا شکار ہو گٸی
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ ڈیڑھ کلو میٹر سڑک رواں سال ہی کروڑوں روپے خرچ کرکے مرمت کی گئی تھی مگر گزشتوں بارشوں کے باعث پھر سے اس کی حالت شکستہ ہو چکی ہے
سڑک پر بڑے بڑے گڑھے بن چکے ہیں جس میں جما پانی مسافروں کے لیے تکلیف کا باعث بنا ہوا ہے
شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑک پر اکثر واٹر بورڈ کی پائپ لائن لیک ہوجاتی ہے اور یہاں پانی کھڑا ہوجاتا ہے،
شہریوں کا شکوہ ہےکہ سارا سال جہانگیر روڈ کا یہی حال رہتا ہے