شہر قاٸد میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، بارشوں کا سلسلہ شروع

کراچی میں گزشتہ دو روز سے شدید گرمی کا زور تھا، جو اب سے کچھ دیر قبل مختلف علاقوں میں ہونے والی برسات کے ساتھ ٹوٹ گیا ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
 اب تک گلشن حدید اور ناظم آباد کے علاقوں میں تیز ہواٶں کے ساتھ بادل برسے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سے متعلق الرٹ جاری کیا گیا ، جس کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ضلع تھرپارکر، عمرکوٹ ،سجاول،بدین ٹھٹھہ اور جامشورو سمیت دیگر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔
اس سے قبل محکمہ موسمیات نے مشرقی بھارت میں موجود ہوا کا دباؤ کمزور پڑنےکے باعث کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آج بارش کا امکان ظاہرکیا تھا۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts