پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی میں جرائم کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ شہر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے میں ناکام نظر آتے ہیں۔
سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن شہزاد قریشی نے شہر میں بڑھتی واداتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شہزاد قریشی نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر اور ایڈیشنل آئی جی سندھ پولیس عمران یعقوب منہاس کو خط ارسال کردئے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما اور ممبر صوبائی اسمبلی شہزاد قریشی نے کراچی میں بڑھتے چوری ، ڈکیٹی اور اسٹریٹ کرائم کے واقعات کی روک تھام کے لئے مضبوط اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہزاد قریشی نے سندھ پولیس میں جرائم میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی سخت کاروائی کرنے اور انہیں سندھ پولیس سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔