شہباز شریف نے عمران خان کو ہٹلر سے تشبیہ دے دی

پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر میاں شہباز شریف نے عمران خان کو ہٹلر سے تشبیہ دے ڈالی۔ اپوزیشن رہنما نے عمران خان کو ایبسولیوٹلی فراڈ کا لقب بھی دے دیا۔ شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کیا۔

 

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 3 اپریل کو آئین کو سبوتاژ کیا، امید کرتے ہیں عدالت عظمیٰ اس کیس میں جلد فیصلہ سنائے گی۔

 

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کی معاشی تباہیاں اور بربادیاں بہت ہو گئی ہیں، عمران نیازی کی مثال ہٹلر سے مختلف نہیں ہے، ہٹلر نازی تھا عمران  نیازی ہے،  جو نازی نے جرمنی میں کیا تھا وہ نیازی نے پاکستان میں کیا۔

 

تحریک عدم اعتماد پر  رولنگ کے حوالے سے اپوزیشن رہنما نے کہا کہ 2 سال سےاسٹے آرڈر  پر ہونے والے ڈپٹی اسپیکر نے غیر قانونی اسٹے دیا لہٰذا سکیورٹی کونسل کے فیصلوں کو قوم کے سامنے لایا جائے۔

 

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ہمیں  اس طرح انتخابات میں جانا ہے تو ہمیں قبول نہیں، عمران نیازی جھوٹے ہیں، عمران نیازی ایبسولیوٹلی فراڈ ہیں، ملک کو بچانا ہے تو شفاف الیکشن یقینی بنانا ہے اور  مجھے پورا یقین ہے کہ عدالت پاکستان کے آئین کی حفاظت کرےگی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts