شرح سود بڑھانے کیلئے مانیٹری پالیسی کے ہنگامی اجلاس کی خبریں بے بنیاد ہیں، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا ہنگامی اجلاس منعقد کرنے سے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی خبریں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک دولت پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے ہنگامی اجلاس کے انعقاد کے بارے میں گردش کرنے والی اطلاعات قطعی بے بنیاد ہیں۔

مستقبل کے پالیسی ریٹ سے متعلق پیش گوئی کرنا قبل از وقت ہوگا۔ صرف ایم پی سی، جو ایک آزاد قانونی ادارہ ہے، پالیسی ریٹ کے بارے میں فیصلہ کرنے کی مجاز ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایم پی سی کے آئندہ اجلاس کے انعقاد کی تاریخ 14 ستمبر 2023ء ہے، جس کے دوران وہ معاشی حالات کا جائزہ لے گی اور اس سلسلے میں موزوں فیصلہ کرے گی۔

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts