شرجیل میمن کی سندھ میں ٹرانسپورٹ مینیوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کا منصوبہ 3 ہفتوں میں فائنل کرنے کی ہدایت

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی  سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ مینیوفیکچرنگ پلانٹ لگانے سلسلے میں یوٹونگ بسز چائنہ کے کنٹری مینجر Paul Zhang سے دوسری ملاقات ہوئی۔ 

بسز چائنہ کے کنٹری منیجر یوٹونگ کمپنی کے مقامی پارٹنرز ماسٹرز موٹرز پاکستان کے سی ای او رضا انصاری، وائس چیئرمین ندیم ملک ، ڈائریکٹر ایم کے ٹی فیصل معراج اور نیشنل ریڈیو ٹرانسمیشن کمپنی پروجیکٹ ڈائریکٹر صہیب شفیق بھی ملاقات میں شریک تھے ۔  

ملاقات میں سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ مینیوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ کے دوران شرجیل میمن کو بتایا گیا کہ پلانٹ 15 سے 18 ایکڑ اراضی پر لگایا جائے گا جس میں سالانہ 500 بسیں تیار کرنے کی صلاحیت ہوگی۔ پلانٹ 16 سے 20 ماہ میں لگایا جاسکے گا۔

شرجیل میمن نے اجلاس میں کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ مینیوفیکچرنگ پلانٹ لگانا ہماری ترجیح ہے، سندھ حکومت عوام کو ہر سہولت دینے کیلئے تیار ہے۔ حکومت کی طرف سے اس معاملے پر کسی قسم کی تاخیر نہیں ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہا حکومت اس منصوبے کو جلد از جلد شروع کرنا چاہتے ہے۔ اس منصوبے کی سندھ حکومت کی گارنٹی ہے، انکے بعد بھی آنے والی حکومتیں منصوبے کو آگے بڑھائیں گی۔ 

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لئے تین ہفتوں کا وقت دے دیا تاکہ اس پر جلد از جلد پیش رفت کی جاسکے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے کے ہر بڑے شہر کے ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

پبلک ٹرانسپورٹ پلانٹ لگنے سے کم قیمت  معیاری بسیں مقامی سطح پر میسر ہو جائیں گی ۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ  عالمی بینک سے بھی بسوں سے متعلق بات چیت ہوئی ہے ، جلد شہریوں کو خوشخبری دیں گے ۔ 

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز بس سروس کے روٹس کی مرمت اور بہتری کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ نے دو روز قبل 1.5 ارب روپے جاری کئے تھے ۔۔آج سے سڑکوں کی مرمت اور بہتری کے کام کا آغاز ہوگیا ہے ۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts