پاکستان کی قومی شاہراؤں پر بڑھتے حادثات کو قابو پانے کے لئے شراب کے نشے میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ موٹر وے پولیس شرابی ڈرائیورز کے خلاف کاروائی کرے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق موٹر وے پولیس کو ڈرائیورز کے شراب کے نشے دھت ہونے سے متعلق معلوم کرنے کے لئے خصوصی آلہ دئے جائیں گے۔ جسے بریتھ اینالائزر آلہ کہا جاتا ہے۔
بریتھ اینالائزر آلہ کی مدد سے پولیس ڈرائیورز کے شرابی ہونے کے بارے میں چیک کرے گی۔ اور نشے میں مبتلا ہونے کی صورت میں ڈرائیورز کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
آئی جی موٹروے پولیس انعام غنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی شاہراہوں پر شراب نوشی کے زیر اثر ڈرائیورز کو چیک کیا جائے گا کیونکہ شراب نوشی کے زیر اثر ڈرائیونگ جان لیوا حادثات کی اہم وجہ ہے۔