شاہ محمود ، زین قریشی، حلیم عادل شیخ اور مرزا اختیار بیگ کے کاغذات منظور

الیکشن ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور ان کے بیٹے زین قریشی کے عمر کوٹ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 214 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔

الیکشن ٹربیونل نے شاہ محمود قرشی اور زین قریشی کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے دونوں کے این اے 214 عمرکوٹ سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔

الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے کاغذات نامزدگی بھی این اے 238 سے بحال کرتے ہوئے  الیکشن لڑنےکی اجازت دے دی جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 241 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار مرزا اختیار بیگ کو الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت مل گئی۔

مرزا اختیار بیگ کے کاغذات نامزدگی دہری شہریت کے ضمن میں مسترد ہوئے تھے، ٹربیونل نے واضح کردیا ہے کہ دہری شہریت ثابت ہوئی تو کامیابی کالعدم ہوجائے گی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts