شاہ فیصل تھانے میں بیٹے کی برتھ ڈے پارٹی اور ہوائی فائرنگ، ایس ایچ او معطل

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کے تھانے میں برتھ پارٹی مناکر قانون کی دھجیاں اڑادیں۔ قانون بکھیرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر تھانہ ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے شاہ فیصل تھانے میں ایس ایچ او کے بیٹے نے اپنی سالگرہ کے موقع پر سرکاری اسلحہ سے فائرنگ کی اور تھانے میں اپنی برتھ ڈے پارٹی منائی۔

پچیس دسمبر کو ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی وسیم صدیقی کے بیٹے فرجاد صدیقی نے آئی جی کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے سرکاری نائن ایم ایم پستول سے پولیس اسٹیشن کے اندر ہوائی فائرنگ کی اور ویڈیو بھی بنوائی۔

پولیس حکام کے مطابق انکوائری ہونے پر ایس ایچ او شاہ فیصل کو تحقیقات کے بعد عہدے سے ہٹا کر معطل کردیا گیا، واضح رہے کہ اسی رات پولیس نے شادی میں لائسنس یافتہ اسلحہ سے ہوائی فائرنگ میں ایک درجن سے زائد افراد پر مقدمہ درج کیا تھا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts