Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

شاہ رخ جتوئی کی جیل سے اسپتال منتقلی پر محکمہ داخلہ کا تحقیقات کا حکم

محکمہ داخلہ سندھ نے شاہ رخ جتوئی سمیت  جیل سے قیدیوں کی اسپتال منتقلی کے معاملہ پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے ایڈیشنل سیکریٹری جیل خانہ جات کو ہدایت کی ہے کہ 3دن میں تحقیقات کی رپورٹ جمع کرائی جائے۔

واضح رہے کہ کراچی میں شاہ زیب خان قتل کے مرکزی مجرم شاہ رخ جتوئی کی سینٹرل جیل کے بجائے نجی اسپتال میں عیش و آرام کی خبریں منظر عام پر آئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال شاہ رخ جتوئی کے خاندان نے کرائے پر حاصل کررکھا ہے جس میں ملزم شاہ رخ کئی ماہ سے رہ رہا ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts