شاہراہ نورجہاں کی ازسرنو تعمیر کا سنگ بنیاد، کراچی کی یکساں ترقی پیپلزپارٹی کا مقصد ہے، مرتضٰی وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں شاہراہ نورجہاں کی ازسرنو تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی کی یکساں ترقی پاکستان پیپلز پارٹی کا مقصد ہے۔

 

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تحریک انصاف نہیں بلکہ تحریک عمران ہے، درختوں کو آگ لگاکر آخر آپ کونسا انقلاب لارہے تھے۔

 

مرتضٰی وہاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو کراچی سے اسلام آباد تک عوام کے ساتھ رہے، انقلاب کے دعویدار ہیلی کاپٹر میں آئے۔

 

کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن سے متعلق مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ انہوں نے سندھ حکومت سے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست کی تھی، انہیں امید ہے کہ حکومت جلد یہ پیکج دیگی جسکا فائدہ ریٹائرڈ ملازمین کو ہوگا انہیں پینشن کی ادائیگی کی جائے گی۔

 

کراچی میں ماضی میں نالوں کا بہت مسئلہ رہا ، گزشتہ سال ہم نے ایک کمیٹی بنادی جس میں کے ایم سی ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور انتظامیہ کے دیگر لوگ ہیں، جو نالوں کی صفائی کیلئے اقدمات کریں گے، اسکے لئے 3 ماہ کا کانٹریکٹ دیا جائے گا۔

 

جس کے بھی ذمہ یہ کام ہوگا اسے تین ماہ تک دیکھ بھال بھی کرنی ہوگی کہ دوبارہ کچرا جمع نہ ہو۔ اسی وجہ سے گزشتہ سال زیادہ مسائل نہیں ہوئے۔

 

 

 

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts