پاکستان کرکٹ کے سپراسٹار شاہدآفریدی کو ممکنہ طور پر شائقین پی ایس ایل سیون کے ابتدائی میچز میں ایکشن میں نہیں دیکھ سکیں گے۔ شاہدآفریدی شدید کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔
پاکستان سپرلیگ کے ساتویں سیزن میں شاہد آفریدی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنی ہے۔ لیکن بوم بوم کے لقب سے مشہور اسٹار آل راؤنڈر کی ابتدائی میچز میں شرکت مشکوک نظر آتی ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہدآفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ سے انہیں بائیو سیکیور ببل سے باہر جانے کی بھی درخواست کردی ہے۔
شاہدآفریدی گزشتہ سیزن میں ملتان سلطانز ٹیم کا حصہ تھے۔ سابق کپتان انجری کے باعث گزشتہ سال بھی لیگ کے ابوظہبی میں کھیلے گئے مرحلہ میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔