شاہدآفریدی کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا چیف سلیکٹر مقرر کردیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی نے عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا۔ سابق کپتان شاہد آفریدی کو سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے ٹوئیٹر پیغام پر عبوری سلیکشن کمیٹی کی تفصیلات سے آگاہ کیا جسکے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی کو سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ عبدالرزاق ، راؤ افتخارانجم اور ہارون رشید سلیکشن کمیٹی کنوینئر ہوں گے۔

عبوری سلیکشن کمیٹی کا پہلا امتحان نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز ہوگی جسکے لئے سلیکشن کمیٹی ٹیم کا انتخاب کرے گی۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی شاہدآفریدی کو عبوری قومی سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہدآفریدی محدود وقت کے باوجود وہ بہادر اور جرات مندانہ فیصلے کریں گے۔ جس سے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں مضبوط ٹیم بنانے میں مدد ملے گی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts