شاہدآفریدی پھر انجری کا شکار، پی ایس ایل کیرئیر کا بھی اختتام

پاکستان سپرلیگ سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی ایک بار پھر انجری کا شکار ہوکر پی ایس ایل سے باہر ہوگئے۔ بوم بوم کے لقب سے مشہور شاہد آفریدی کے پی ایس ایل کیرئیر کا بھی اختتام ہوگیا۔

 

شاہدآفریدی نے ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں لوئر بیک میں انجری ہے وہ اس انجری کے ساتھ گزشتہ 14 سے 15 سالوں سے کھیل رہے ہیں لیکن اب انکی تکلیف بے حد بڑھ گئی ہے اور انکے لئے اب انجری کے ساتھ کھیلنا ناممکن ہے۔

 

شاہدآفریدی کا کہنا ہے کہ انکی گروئن ، کمر اور پاؤں کی انگلیاں بھی جواب دے چکی ہیں۔ اسٹار آل راؤنڈر نے سپورٹ کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فینز کے لئے ہی آخری پی ایس ایل کھیلنا چاہ رہے تھے انکی کوشش تھی کہ اچھا اختتام کریں لیکن انجری کی نوعیت سنجیدہ ہے۔

 

شاہدآفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا ٹیم میں منتخب کرنے پر شکریہ ادا کیا  اور مکمل لیگ نہ کھیلنے پر معذرت بھی کی۔ بیان میں شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ بحالی پروگرام میں 2 سے 3 ماہ لگیں گے ، کشمیر پریمیئرلیگ سمیت دیگر لیگ میں مداحوں کے سامنے آتا رہوں گا۔

 

شاہدآفریدی کے انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہونے کے باعث بوم بوم کے پاکستان سپرلیگ میں کیرئیر کا بھی اختتام ہوگیا۔ سابق کپتان نے رواں سیزن کے بعد پی ایس ایل کو خیر باد کہنے کا اعلان پہلے ہی کردیا تھا۔

 

شاہدآفریدی نے پاکستان سپرلیگ کے کیرئیر میں 53 میچز کھیلے جس میں انہوں نے 469 رنز اسکور کئے۔ بوم بوم نے 23 چوکے اور 36 چھکے لگائے۔ باؤلنگ میں شاہد آفریدی نے 47 وکٹیں حاصل کیں۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts