پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں شاپنگ مال میں آگ لگنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بلاول بھٹو نے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے شہریوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کراچی میں شاپنگ مال میں آتشزدگی کے واقعے پر اظہار افسوس
پی پی پی چیئرمین کا واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار
افسوسناک واقعے…
— PPP (@MediaCellPPP) November 25, 2023
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ واقعے کی فوری تحقیقات کرائی جائیں تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے۔
واضح رہے کہ کراچی کے راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ مال میں لگنے والی آگ میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
جناح اسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر شعبہ حادثات نے بتایا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد مرد ہیں، جن کی عمریں 22 سے 43 سال تک ہیں۔