سینٹرل جیل کراچی کے رہائشی کوارٹرز میں آتشزدگی، پولیس اہلکار، اہلیہ اور 6 بچے جھلس گئے

سینٹرل جیل کراچی کے رہائشی کوارٹر میں گیس کے اخراج سے آگ لگ گئی، آگ لگنے سے ہیڈ کانسٹیبل، اہلیہ اور 6 بچے جھلس گئے۔

کراچی میں جیل روڈ پر واقع سینٹرل جیل کے رہائشی کوارٹر میں گیس لیکج کے باعث آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے باعث کوارٹر کے رہائشی ہیڈ کانسٹیبل طارق، اہلیہ اور 6 بچے جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکار، اہلیہ اور 2 بچوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ زخمی 4 بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ زخمیوں کو سول برنس سینٹر میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts