پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف اینکر پرسن عامرلیاقت حسین تیسری شادی کے بعد سے سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ عامر لیاقت کی تیسری شادی کا چرچہ ابھی تھما نہیں انہیں چوتھی شادی کی بھی اجازت مل گئی۔
عامرلیاقت حسین اور انکی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ نے نجی ٹی وی چینل کے ایک مارننگ شو میں شرکت کی۔ جسکا ایک کلپ بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا ہے۔ پروگرام میں سیدہ دانیہ شاہ نے کہا کہ انہوں نے عامر لیاقت کو اجازت دی ہوئی ہے کہ اگر آپ نے شادی کرنے ہے تو کرلیں۔
پروگرام کے میزبان نے حیرانی سے تصدیق کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا آپ نے چوتھی شادی کی اجازت دی ہے ؟ جس پر دانیہ شاہ نے ہاں میں جواب دیتے ہوئےکہا کہ بالکل اجازت ہے کیونکہ یہ میرا حق نہیں ہے کہ میں انہیں مزید شادیاں کرنے سے روکوں ، انکی اپنی مرضی ہے یہ کریں یا نا کریں۔
عامرلیاقت کی نئی اہلیہ نے کہا کہ اگر میں انہیں پیار دوں گی تو یہ میرے ساتھ رہیں گے لیکن اگر میں انہیں عزت اور محبت نہیں دوں گی تو یقیناً چوتھی شادی کرلیں گے۔
واضح رہے عامرلیاقت حسین نے چند روز قبل ہی لودھراں کی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ تیسری شادی کا سوشل میڈیا کے ذریعے اعلان کیا تھا۔