سیاسی مصروفیات کےباعث وزیراعظم کا عوام سے ٹیلی فونک گفتگو کا پروگرام ملتوی

وزیر اعظم عمران خان کو آج سہ پہر 3 بجے عوام سے براہ راست ٹیلی فونک گفتگو کرنی تھی لیکن سیاسی مصروفیات کے باعث وزیراعظم کا عوامی رابطہ کا پروگرام ملتوی کردیا گیا۔ 

 

عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد چار مرتبہ عوام سے ٹیلی فونک گفتگو کرچکے ہیں جس میں براہ راست فون کرکے عوام وزیراعظم سے اپنے مسائل بتاتے ہیں۔ وزیراعظم کی جانب سے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔

 

وزیراعظم عمران خان کی آج صحافیوں اور اداکاروں سے بھی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات شیڈول ہے جس میں عمران خان موجودہ صورتحال پر صحافیوں اور اداکاروں کو اعتماد میں لیں گے۔

 

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان دھمکی آمیز خط کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کریں اور اسکے چند مندرجات صحافیوں اور اداکاروں سے شیئر کریں گے۔

 

واضح رہے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک قومی اسمبلی میں پیش کی جاچکی ہے جس پر قومی اسمبلی میں کل رائے شماری ہوگی۔

 

حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم (پاکستان) ، بلوچستان عوامی پارٹی اور چند آزاد اراکین پہلے ہی اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل بھی متعدد اراکین منحرف ہوچکے ہیں جنکا جھکاؤ اپوزیشن کی جانب سے اور ممکنہ طور پر رائے شماری میں انکی جانب سے بھی وزیراعظم عمران خان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا جائےگا۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts