سیاسی عدم استحکام، ڈالر 185 روپے سے بھی تجاوز کرگیا، اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی

انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ ایک اور دن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ کرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔

 

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 66 پیسے کا مزید اضافہ ہوا اور روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح 184 روپے 75 پیسے پر پہنچ گیا۔


روپے کی بے قدری یہیں نہیں رکی، کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 1.31 روپے کا اضافہ ہوگیا جس سے ڈالر 185 روپے سے تجاوز کرکے 185 روپے  40  پیسے کا ہوگیا۔

 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 186 روپے سے زائد میں ٹریڈ ہورہا ہے۔  ملک میں موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی رہی اور  مارکیٹ 1200 سے پوائنٹس تک گر گئی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts