سڑکوں سے تجاوزات ختم کی جائیں، ریڑھی والوں کیلئے کوئی جگہ مختص کریں، کوئی بیروزگار نہ ہو، نگراں وزیراعلی سندھ

نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے سڑکوں سے تجاوزات ختم کرنے اور ریڑھی والوں کیلئے کوئی دوسری جگہ مختص کرنے کی ہدایت کردی۔

نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے شاہ فیصل کالونی میں جامعہ ملیہ بلاک 3 روڈ کا دورہ کیا اور وہاں موجود تجاوزات کا معائنہ کیا۔

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے دورہ کے دوران دیکھا کہ سڑکوں پر پھل اور ریڑھی والے موجود تھے لیکن کسی سبزی یا پھل والے کے پاس ریٹ لسٹ نہیں تھی۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی سی کورنگی کو ہدایت دی کہ ریڑھی والوں کو کوئی جگہ مختص کر کے دیں کسی بھی ٹھیلے والوں کو بھی بیروزگار نہ کریں۔

نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے حکم دیا کہ شہر کی کسی بھی سڑک پر تجاوزات نہیں ہونی چاہیں۔ فیصلے پر عملدرآمد کراکے رپورٹ پیش کی جائے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts