عمران خان کے بطور وزیراعظم برطرف ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر جہاں عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جارہا ہیں وہیں پاکستان کے دو بڑے ریاستی ادارے افواج پاکستان اور سپریم کورٹ کے خلاف نفرت انگیز مہم بھی سوشل میڈیا پر شروع ہوگئی۔
ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم پر ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر سائبر کرائم نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو بریفنگ دی۔ ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق اب تک مہم میں شامل 50 ہزار پیجز شارٹ لسٹ کئے گئے ہیں۔
ڈی جی ایف آئی اے نے بریفنگ میں بتایا کہ بیشتر پیجز بھارت سے چلائے جارہے تھے جبکہ نفرت انگیز مہم چلانے پر دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک شخص کو لاہور جبکہ دوسرے کی گرفتاری ملتان سے عمل میں آئی۔ ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق مزید گرفتاریوں کیلئے بھی چھاپے مارہے جارہے ہیں۔