قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد مسترد ہونے اور قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے از خود نوٹس لے لیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر نوٹس لیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس کی جانب سے آج ہی سماعت کی جائے گی۔
چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال معاملہ کی سماعت کیلئے آج بیچ تشکیل دیں گے جسکے بعد عدالتی کاروائی کا آغاز ہوگا۔
واضح رہے عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر آج رائے شماری ہونی تھی لیکن ڈپٹی اسپیکر نے قرارداد کو آئین کے خلاف قرار دیتے ہوئے مسترد کیا تھا جسکے بعد عوام سے مختصر خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے انتخابات کی تیاری کرنے کا کہا تھا۔