Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سپراسٹور میں آتشزدگی، عمارت رہائش کیلئے غیرموزوں قرار

کراچی میں جیل چورنگی کے قریب 15 منزلہ عمارت کے نیچے واقع سپراسٹور میں خطرناک آتشزدگی کے بعد سندھ بلڈنگ اینڈ کنٹرول اتھارٹی نے عمارت کو رہائش کیلئے غیرموزوں قرار دے دیا۔ این ای ڈی یونیورسٹی کے انجینیئرز کے معائنہ کے بعد حتمی رپورٹ جاری کی جائے گی۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس بی سی اے کی ٹیکنیکل کمیٹی نے آگ سے متاثرہ عمارت کا ابتدائی معائنہ مکمل کرلیا۔ ڈی جی ایس بی سی اے نے وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی سریش لودھی سے بھی مدد مانگ لی۔

 

ڈی جی ایس بی سی اے نے این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو خط تحریر کیا جس بتایا کہ عمارت میں 3 دن مسلسل آگ لگنے سے رہائشی اپارٹمنٹ کو بری طرح نقصان پہنچا اور عمارت کا بلڈنگ اسٹریکچر بری طرح متاثر ہوا ہے۔

 

ایس بی سی اے کی ٹیکنیکل ٹیم نے عمارت کا ابتدائی معائنہ کیا اور ٹیکنیکل کمیٹی کی رپورٹ کےمطابق رہائشی عمارت رہنے کے قابل نہیں۔

 

ڈی جی ایس بی سی اے نےیہ بھی بتایا کہ عمارت کے رہائشی اس واقعے کے بعد بےگھر ہوچکے ہیں اور ان تمام حالات کو دیکھتے ہوئے جامعہ این ای ڈی کے انجینئرز پر مشتمل ماہر ٹیم عمارت کا مکمل معائنہ کرکے نقصان کا اندازہ لگائے۔

 

ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو کا کہنا ہے کہ این ای ڈی انجینئرز کی ٹیم کے معائنہ کے بعد رہائشی پروجیکٹ کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا اور اس حوالےسے ڈی جی ایس بی سی اے نےتمام ڈائریکٹرز اور ریجنل ڈائریکٹرز کواحکامات جاری کردیئے۔

 

ڈی جی ایس بی سی اے نے تمام ڈائریکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ اپنے ڈسٹرکٹ کی حدود میں قائم ڈپارٹمنٹل اسٹورز کا سروے کریں گے اور اسٹورز کے وئیرہاؤس، گودام اور کارپارکنگ کو بلڈنگ پلان کے مطابق چیک کریں گے۔

 

ڈپارٹمنٹل اسٹورزمیں بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی کی صورت میں کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن 2002 کی روشنی میں فوری ایکشن لیا جائے اورغیرقانونی عمل کوفوری روکا جائے اور قانون کےمطابق کاروائی کی جائے۔

 

اسحاق کھوڑو نےواضح کردیا کہ بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی ثابت ہونے کی صورت میں ڈپارٹمنٹل اسٹور کو فوری سیل کیا جائے۔

 

اس سلسلے میں تمام ڈائریکٹرز 3 روز میں سروے مکمل کرکے رپورٹ جمع کروائیں اورجاری ہدایات پرعمل نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف ای اینڈ ڈی ریگولیشنز 2016 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts