کراچی کے سول اسپتال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ اسپتال کے اندر ایمرجنسی شعبہ میں اچانک چھت پر لگی فال سیلنگ کا کچھ حصہ نیچے گرگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سول اسپتال کی ایمرجنسی میں آنے والی خاتون اور وہاں موجود ایک گارڈ پر فال سیلنگ کا حصہ گرا جسکے نتیجہ میں دونوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلنگ گرنے سے زخمی ہونے والی خاتون اور گارڈ کو ایمرجنسی میں ہی طبی امداد دی گئی۔ دونوں کو لگنے والی چوٹ سنگین نوعیت کی نہیں ہے۔