Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سوشل میڈیا یا واٹس ایپ پر خواتین کو بغیراجازت دل والے ایموجی بھیجنے والے کو 2 سال قید اور جرمانہ ہوگا

کویت میں سوشل میڈیا قوانین میں مزید سختی کردی گئی۔ سوشل میڈیا پر خواتین کو انکی اجازت کے بغیر دل والے ایموجی بھیجنے والے کو 2 سال قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت میں واٹس ایپ یا سوشل میڈیا پر کسی لڑکی کو دل والا ایموجی بھیجنا بے حیائی پر اکسانے کا قابل سزا جرم سمجھا جائے گا۔ جس کی سزا 2 سال قید اور 2 ہزار کویتی دینار جرمانے تک ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس فروری میں سعودی عرب میں بھی دل والے ایموجی بھیجنے پر کم سے کم 2 سال اور زیادہ سے زیادہ 5 سال قید کی سزا کے ساتھ ایک لاکھ سعودی ریال جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

سعودی عرب میں بار بار یہ جرم کرنے پر جرمانہ 3 لاکھ ریال تک بڑھایا جا سکتا ہے اور قید کی سزا 5 سال ہوسکتی ہے۔ سعودی عرب میں بھی دل والے ایموجی بھیجنے کو ہراسانی میں شمار کیا جا تا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts