سندھ ہاٸی کورٹ : گجر نالے پر تجاوزات کی آڑ میں لیز مکانات گرانے کے خلاف درخواست

سندھ ہائی کورٹ میں گجر نالے پر تجاوزات کو بنیاد بنا کر لیز مکانات مسمار کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوٸی۔ تاہم اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سینٹرل اور دیگر نے سندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کراتے ہوٸے اپنا موقف پیش کیا کہ ہم نے کسی لیز مکان کو مسمار نہیں کیا، ہم محض تجاوزات کے خلاف ہی کارواٸی کر رہے ہیں  ۔
جس کے جواب میں درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت میں غلط بیانی کی جارہی ہے، یہ تجاوزات کی آڑ میں لیز مکانات کو بھی مسمار کر رہے ہیں ۔
عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے آئندہ سماعت پر ویڈیو اور تصاویر کے ساتھ ثبوت عدالت میں پیش کرنے کا کہا ہے ۔
 عدالت نے مزید سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے لیز مکانات نہ توڑنے کے حکم امتناع میں بھی آئندہ سماعت تک توسیع کردی۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے مٸی میں بھی سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے تجاوزات کی آڑ میں لیز شدہ مکانات گرانے کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران عید تک کراچی کے گجرنالے اور اورنگی نالے پر جاری آپریشن فوری روکنے کا حکم جاری کیا تھا۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts