سندھ کی 10 رکنی نگراں کابینہ کی تشکیل، گورنرسندھ نے وزراء سے حلف لے لیا

نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے 10 رکنی کابینہ تشکیل دے دی۔ گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعلی سندھ کی درخواست پر نگراں کابینہ کی منظوری دے دی۔

گورنرہاؤس سندھ میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے سندھ کی نگراں کابینہ سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں نگراں وزیراعلی سندھ مقبول باقر بھی شریک ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز کو وزارت داخلہ و اطلاعات قلمدان دیا گیا ہے۔ ایشور لعل ذراعت اور ورکس اینڈ سروسز کے وزیر ہیں۔

مبین جمانی کو بلدیات و پبلک ہیلتھ کی وزارت دی گئی ہے جبکہ خدا بخش مری توانائی اور معدنیات کے وزیر ہیں۔ اسی طرح ڈاکٹر سعد نیاز کو صحت اور بہبودِ آبادی کا قلمدان دیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر رانا حسین ایجوکیشن اور یونیورسٹی اینڈ بورڈ کے وزیر ہیں۔

عمرسومرو قانون و امورِ نوجوانان کے وزیر ہیں جبکہ ڈاکٹر جنید شاہ اور ارشدولی کو بھی نگراں وزیر بنایا گیا ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts