سندھ ٹیچنگ لائسنس پالیسی متعارف کروانے والا پہلا صوبہ بن گیا، کابینہ نے منظوری دے دی

صوبہ سندھ ٹیچنگ لائسنس پالیسی متعارف کروانے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا۔ سندھ حکومت نے ٹیچنگ لائسنس پالیسی کی منظوری دے دی۔

سندھ کابینہ کے اجلاس میں اسکول ایجوکیش ڈپارٹمنٹ نے ٹیچنگ لائسنس پالیسی پیش کی۔ کابینہ نے پالیسی کو منظور کرتے ہوئے سید رسول بخش شاہ کو سندھ ٹیچرز ایجوکیشن ڈولپمنٹ ایگزیکیٹو ڈائریکٹر مقرر کرنے کی بھی منظوری دیدی۔

وزیرتعلیم سندھ سید سردار شاہ نے کابینہ اجلاس میں بتایا کہ انٹرنیشنل میتھ میٹکس اور سائنس اسٹڈیز کے ٹرینڈز میں پاکستان 64 ممالک میں سے 63 پر ہے۔ 

وزیرتعلیم نے بتایا کہ ٹیچنگ لائسنس پالیس کا مقصد اساتذہ میں پیشہ ورانہ مہارت لانا ہے، جن ممالک نے ٹیچنگ لائسنس کا سسٹم متعارف کرایا ہے وہ تعلیم میں آگے بڑھ گئے ہیں۔

وزیرتعلیم نے ٹیچنگ لائسنس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اسکی 3 اقسام ہونگی۔ ان اقسام میں پرائمری، ایلیمینٹری اورسیکنڈری شامل ہیں، لائسنس نئے ٹیچر بننے والوں کو ٹیسٹ لینے کے بعد دیا جائے گا۔

لائسنس لائف ٹائم نہیں ہوگا بلکہ 5 سالوں کیلئے ہوگا اور 5 سال کے بعد تجدید کیا جائے گا، نئے 700 اساتذہ کی اسامیوں کیلئے ٹیچرز لائسنس ہوگا اور وہ گریڈ بی ایس 16 میں بھرتی ہونگے۔

وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ نے بتایا کہ آغا خان، دوربین اور دیگر اداروں کے ماہرین پالیسی بنانے میں مدد کی ہے، پالیسی کے تحت پروموشن کیلئے استاد کے پاس ٹیچنگ لائنسنس ہونا چاہئے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts