سندھ میں گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی، 10 لاکھ سے زائد بوریاں برآمد

گندم کی ذخیرہ اندوزی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبے بھر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ کے مختلف شہروں میں کاروائیوں کے نتیجے میں 10 لاکھ 17 ہزار 585 گندم کی بوریاں برآمد ہوئیں جنہیں ذخیرہ اندوزی کیلئے چھپا کر رکھا گیا تھا۔

 

گندم کی 17 ہزار 806 بوریاں غیرقانونی پر منتقل کئے جانے کے دوران گاڑیوں سے بھی پکڑی گئی ہیں، وزیرخوراک مکیش چاؤلہ کے مطابق ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مہم جاری رہے گی۔

 

مکیش چاؤلہ نے برآمد کی گئی بوریوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ جسکے مطابق سکھر ڈویژن کے 3 اضلاع سے 3 لاکھ 33 ہزار 640 بوریاں ضبط جبکہ لاڑکانہ ڈویژن کے 5 اضلاع سے 2 لاکھ 32 ہزار گندم بوریاں ضبط کی ہیں۔

 

مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ میرپورخاص ڈویژن سے 2500 بوریاں ضنط کی ہیں اور حیدرآباد ڈویژن کے 8 اضلاع سے 4 لاکھ 2 ہزار 310 بوریاں ضبط کی ہیں۔ کراچی ڈویژن کے چیک پوسٹ سے بھی 1400 بوریاں ضبط کیں ، ذخیرہ اندوز گندم گداموں میں چھپا کر آٹے کا بحران کرنا چاہتے ہیں۔

 

وزیر خوراک مکیش چاولہ نے کہا کہ اس کارروائی سے آٹے کا بحران نہیں ہوگا، سندھ حکومت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts