سندھ میں میڈیکل کے طالب علموں کا مسقبل داؤ پر لگ گیا

دو اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ نے طالب علموں کا مستقبل داؤ پر لگادیا۔ سندھ حکومت اور وفاقی پاکستان میڈیکل کمیشن کے درمیان اختیارات کے تنازع پر پاکستان میڈیکل کمیشن نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو پرائیوٹ کالجز میں داخلوں سے روک دیا۔پی ایم سی کے لکھے گئے خط میں واضح کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی کی جانب سے پرائیوٹ میڈیکل کالجز میں داخلوں کا اشتہار آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔

خط کے مطابق یونیورسٹی کی جانب سے پرائیوٹ میڈیکل کالجز میں داخلہ کا اشتہار سپریم کورٹ کے حکم کی بھی خلاف ورزی ہے۔جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو پرائیوٹ میڈیکل کالجز میں داخلہ دینے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔سندھ کی صوبائی کابینہ کو بھی میڈیکل کالجز میں داخلہ کا طریقہ کار تبدیل کرنے کی آئینی اجازت نہیں ہے۔ پی ایم سی نے تمام پرائیوٹ میڈیکل کالجز کو جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی ہدایت پر عمل نہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ 

واضح رہے محکمہ صحت سندھ نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کومیڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ایڈمیشن ٹیسٹ میں 50فیصد مارکس لینے والے طلبہ کو ایڈمیشن دینے کا حکم دیا تھا۔پاکستان میڈیکل کمیشن کا کہنا ہے کہ 65فیصد سے کم نمبر لینے والے طلباء کو پی ایم سی رجسٹرڈ نہیں کرے گا۔

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts