سندھ میں میڈیکل اور ڈینٹل کالج میں داخلے کیلئے ٹیسٹ 19 نومبر کو ہوگا

کراچی سمیت سندھ میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں اور جامعات میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ کی تاریخ سامنے آگئی۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں اور جامعات میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ  19نومبر کو ہوگا۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ٹیسٹ ایکسپو سینٹر میں ہوگا جس کا دورانیہ صبح ساڑھے 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوگا۔

محکمہ صحت کے مطابق امتحانی مرکز میں داخل ہونے سے پہلے امیدواروں کی تلاشی لی جائے گی اور اس دوران موبائل فون، کیلکولیٹر اور الیکٹرانک ڈیوائسز لانے والے امیدوار کا پرچہ منسوخ کردیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ٹیسٹ دینے والے بچوں کے والدین اور رشتہ داروں کو امتحانی مرکز کے احاطے اور اطراف میں رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts