سندھ میں لاک ڈاؤن این سی او سی کی ہدایت سے مشروط، مرادعلی شاہ

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ میں لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایت پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے لیکن ابھی صورتحال قابو میں ہے۔ اسپتالوں پر بھی دباؤ میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔صوبہ میں وینٹی لیٹر پر موجود مریضوں کی تعداد بھی کم ہے۔

وزیراعلی سندھ نے تعلیمی اداروں کو بند کرنے یا مختلف پابندیاں عائد کرنے کو بھی این سی او سی کی ہدایت سے مشروط قرار دیا۔ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبہ میں اس وقت تمام تعلیمی اداروں میں معمول کے مطابق تدریسی عمل جاری ہے لیکن ہماری نظریں این سی او سی پر ہیں اگر پابندیاں عائد کرنے کی ہدایات ملیں تو تعلیمی اداروں کو آگاہ کردیا جائے گا۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ان تمام باتوں کا اظہارخیال ڈاؤیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ وزیراعلی نے جامعہ میں آصف رحمان سیمیولشن لیب کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب میں کورونا کے دوران ڈاکٹرز کی گراں قدر خدمات کو سراہا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts