سندھ سے قومی اسمبلی کیلئے خواتین کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکشن جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ سے قومی اسمبلی کیلئے  خواتین کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، 14 مخصوص نشستوں میں سے پاکستان پیپلزپارٹی کو 10 اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو 4 نشستیں ملی ہیں۔ 

خواتین کی مخصوص نشستیں الاٹ ہونے کے بعد  سندھ سے قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی مجموعی طور پر54 نشستیں ہیں ،جن میں  44 جنرل  اور 10خواتین مخصوص نشتیں اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مجموعی 21 نشستوں میں 17 جنرل اور 4 خواتین کی مخصوص نشستیں ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلزپارٹی کامیاب امیدواروں میں شازیہ عطاء مری، نفیسہ شاہ، شگفتہ جمانی، شاہدہ رحمانی، سیدہ شہلا رضا، مہتاب اکبر راشدی،  مسرت مہیسر، مہرین رزاق بھٹو، شازیہ ثوبیہ اور نازبلوچ شامل ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی آسیہ اسحاق، نگہت شکیل، سبین غوری اور رعنا انصار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts